بیٹوں نے نماز جنازہ پڑھ لی اب دوبارہ گاؤں والوں کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5245 |
تاریخ اجراء:20صفرالمظفر1438ھ/21نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا شہر میں
انتقال ہواشہر میں ہی اس شخص کے بیٹوں اور دیگر
ورثاء نے نماز جنازہ پڑھ لی لیکن ورثاء اپنے آبائی
گاؤں میں اس شخص کو دفنانا چاہتے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ اس
شخص کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل:قاری اعظم(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
صورت مسئولہ میں جبکہ میت کے اولیاء نماز جنازہ پڑھ چکے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ نمازجنازہ پڑھنا جائز نہیں کیونکہ جب میت کے اولیاء میں سے کوئی ولی نماز جنازہ پڑھ لے یا ولی کی اجازت سے نماز جنازہ پڑھا دی جائے توکسی کے لئے بھی دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟