مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1147
تاریخ اجراء:11ربیع الاول1444ھ/08اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نمازِ جنازہ میں امام صاحب اگر تیسری تکبیر کے بعد
سلام پھیر دیں، چوتھی تکبیر نہ کہیں، تو اس کا
کیا حکم ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شرعی حکم یہ ہے کہ نمازِ جنازہ کی چاروں
تکبیریں کہنا ضروری ہیں کہ یہ تکبیرات نماز جنازہ کا رکن
ہیں اور رکن ادا کیے، بغیر نماز جنازہ نہیں
ہوگی۔ نیز ان میں سے ہر تکبیر رکعت کے قائم مقام
ہےاورجس طرح رکعت والی نماز ،رکعت چھوڑنے سے فاسد ہو جاتی ہے ،اسی طرح
نمازجنازہ بھی تکبیر چھوڑنے سےفاسد ہوجائے گی ۔لہذا
پوچھی گئی صورت میں اگر چوتھی تکبیر چھوٹ
گئی، تو نمازِ جنازہ ادا نہ ہوئی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟