Namaz e Janaza Mein Deewar Se Dekh Kar Dua Parh Li To

 

نمازِ جنازہ میں دیوار سے دیکھ کر دعا پڑھ لی تو

مجیب:مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی جنازے کی دعا دیکھ کر پڑھ لے، تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قوانینِ شرعیہ کے مطابق نماز میں عورت کسی مرد کے برابر کھڑی ہو تو نمازِجنازہ کے علاو ہ نمازیں چند شرائط پائے جانے کی صورت میں فاسد ہو جاتی ہیں، جبکہ نمازِ جنازہ فاسد نہیں ہوتی، اس ایک چیز کے علاوہ بقیہ جتنی چیزوں سےعام نمازیں فاسد ہوتی ہیں ان سے نمازِ جنازہ بھی فاسد ہو جاتی ہے، چونکہ دیکھ کر دعاپڑھنا تعلم من الغیر یعنی غیر سے سیکھنے کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے عام نماز یں فاسد ہوجاتی ہیں، لہٰذا نمازِ جنازہ بھی اس سے فاسد ہوجائے گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم