Namaz e Janaza Ki Safoon Ke Darmiyan Fasle Rakhne Ki Miqdar

جنازے کی صفوں کے درمیان فاصلہ کی مقدار

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر: WAT-933

تاریخ اجراء:       30ذوالحجۃالحرام1443 ھ/30جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیانمازِجنازہ کی صفوں کے درمیان اتنا فاصلہ ضروری ہے کہ جتنا نمازپنجگانہ والی صفوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے  ، ہمارے ہاں جنازے کی صفوں میں صرف اتنا فاصلہ ہوتا ہے کہ آدمی کھڑا ہو سکتا ہے  ، رہنمائی فرما دیں ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نمازِ جنازہ کی صفوں کے درمیان اتنافاصلہ  رکھنا  جتنا رکوع و سجود والی نماز میں فاصلہ کیا جاتا ہے ، ایسا ضروری نہیں ، کیونکہ رکوع و سجود والی نماز میں  تو اس لیے مخصوص فاصلہ کیا جاتا ہے تا کہ نمازی آسانی سے رکوع اور  سجدہ کر سکے اور جنازے میں رکوع وسجودنہیں ہوتے ، لہٰذا اگر اتنا فاصلہ نہیں کیا گیا اور قریب قریب صفیں بنا کر نمازِ جنازہ  ادا کر لیا گیا ،تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم