مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1551
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1444 ھ/05اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جنازے کے بعد دعا کرنے
کا کیا حکم ہے، احادیث پیش کیجئے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازِجنازہ کےبعددعاکرنامستحب و مستحسن(اچھا)عمل ہے،اس
لئےکہ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نےدعاکاحکم ارشاد فرمایا
ہے ، تو اس حکم کےتحت بعدنمازِ جنازہ دعاکرنابھی داخل ہےنیزخودحضورسیّدِ
عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اورصحابہ کرام علیہم الرضوان
سےنمازِ جنازہ کےبعددعاکرنا اوراس کاحکم دیناثابت ہےاور اس کےعلاوہ
متعدداحادیث طیبّہ میں یہ
بیان فرمایاگیاہےکہ فرض نمازکےبعددعازیادہ قبول ہوتی
ہے ،تویوں نمازِ جنازہ کےبعدبھی دعاکی قبولیت کی زیادہ
امید ہےکہ نمازِ جنازہ بھی فرض
نمازہے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:﴿و قال
ربکم ادعونی استجب لکم﴾ترجمہ کنزالایمان:اور تمہارے رب
نےفرمایا :مجھ سے دعاکرو!میں
قبول کروں گا۔(پارہ24،سورۃ
المؤمن،آیت60)
سنن
ابن ماجہ،سنن ابی داؤداورصحیح ابنِ حبان وغیرہ کئی کتبِ
حدیث میں ہےکہ نبی کریم رؤوف رحیم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’اذاصلیتم علی المیت فاخلصوالہ الدعاء‘‘ترجمہ:جب تم میت پرنماز پڑھ چکو، توپھرخالص اُس کےلئےدعاکرو۔(سنن ابن ماجہ،ص107،قدیمی کتب خانہ،کراچی)
السنن
الکبری للبیہقی میں ہے:’’ان علیا رضی اللہ عنہ صلی علی جنازۃ بعد
ماصلی علیھا‘‘ ترجمہ: حضرت سیدناعلی المرتضی رضی
اللہ عنہ نےنماز ِجنازہ پڑھ لینےکےبعدمیت کےلئےدعافرمائی۔(السنن الکبری للبیھقی،ج 4،ص74، دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
فرض
نماز کےبعددعازیادہ قبول ہوتی ہے۔چنانچہ نبی پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم سےپوچھاگیاکہ
کون سی دعازیادہ قبول ہوتی ہے،توآپ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم نےارشادفرمایا:’’جوف اللیل
الآخر ودبر الصلوات المکتوبات‘‘ ترجمہ:رات کےآخری حصےکےدرمیان اورہر فرض
نمازکےبعدکی جانے والی دعازیادہ قبول ہوتی ہے۔ (جامع ترمذی، ج2،ص،187،قدیمی کتب خانہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟