Na Mehram Mayyat Ka Chehra Dekhne Ka Hukum

نامحرم میت کاچہرہ دیکھنے کا حکم

مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1082

تاریخ اجراء:19صفرالمظفر1444 ھ/16ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نامحرم میت کو دیکھ سکتے ہیں  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مرد کو اجنبی  مردہ عورت کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے  البتہ شوہر اپنی بیوی کو دیکھ سکتاہے چھو نہیں سکتا  اورعورت کو اجنبی مرد ہ مرد کا منہ دیکھناجائز ہے مگر یہ اُسی وقت جائز ہے جبکہ عورت کو یقینی طور پر فتنے کا اندیشہ نہ ہو اگرشک بھی ہو کہ دیکھنے سے شہوت پیدا ہو گی تو دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

               فتاوی رضویہ میں ہے "شوہر کو اپنی زنِ مردہ کا بدن چھونا ، جائز نہیں، دیکھنے کی اجازت ہے۔کمانص علیہ فی التنویر والدر و غیر ھما ۔ اجنبی کو دیکھنے کی بھی اجازت نہیں۔" (فتاویٰ رضویہ، جلد9،صفحہ138 ،رضافاؤنڈیشن، لاهور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم