غلطی سے سر کی جانب قدم رکھ کرقبر میں دفن کردیا کیا اب قبر کھول سکتے ہیں؟ |
مجیب:مولانا شاکرصاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5252 |
تاریخ اجراء:21صفرالمظفر1438ھ/22نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد مرحوم کاانتقال ہوااوررات کے وقت تدفین کاسلسلہ تھاہم نے غلطی سے سرکی جانب قدموں کوکردیااورمنہ بھی قبلہ رخ کرنابھول گئے توکیااب ہم قبرکشائی کرکے میت کی درست تدفین کرسکتے ہیں؟ سائل:محمدحمزہ(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
صورتِ مسئولہ میں قبرکشائی ہرگزنہیں کی جاسکتی کہ یہ حرام ہے۔ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ اگرمیت کے سرکی جگہ پرقدم رکھ دیئے یامنہ قبلہ رخ کرنابھول گئے توقبرپرسلیب رکھنے کے بعداورمٹی ڈالنے سے پہلے یادآنے پرسلیب ہٹاکرمیت کودرست کرسکتے ہیں لیکن مٹی ڈالنے کے بعدقبرکھولناجائزنہیں ہے اس لئے کہ قبلہ رومنہ کرناسنت ہے جبکہ قبرکھولناحرام ہے اورسنت پرعمل کرنے کے لئے حرام کاارتکاب کرناجائزنہیں ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟