Murda Khwab Mein Zinda Dekhnay Ka Kya Hukum Hai?

مردہ خواب میں زندہ دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-349

تاریخ اجراء:18جُمادَی الاُولٰی1443ھ/23دسمبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص اپنی بہن اور بیوی کے خواب میں آکرکہہ رہا ہے کہ میں زندہ ہوں مجھے قبر سے نکالو، اب کیا کریں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کسی مسلمان کو دفن کر دینے کے بعد بلا اجازتِ شرعی اس کی قبر کو کھولنا ناجائز وگناہ ہے کہ جب کسی میت کو دفن کر دیا جائے، تو اب وہ رازِ الہی ہے اور اس کی قبر کو کھولنا، گویا اللہ کے راز کو کھولنے کے مترادف ہے اور اس میں میت کی شدید توہین بھی ہے،اورخواب کوئی شرعی دلیل نہیں  لہذا خواب کی بنیاد پر قبر کھولنے کی شرعا اجازت نہیں

   چونکہ گھر کے کسی قریبی کے فوت ہو جانے کا شدید صدمہ ہوتا ہے اور اسے سوچتے رہنے کی وجہ سے عموما ایسے خواب آتے ہیں، اس لئے شرعی حکم پر عمل کریں اور قبر کو ہرگز نہ کھولیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم