مجیب: ابومصطفی محمد کفیل
رضامدنی
فتوی نمبر:Web-492
تاریخ اجراء: 19صفرالمظفر 1444 ھ/16ستمبر
2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچہ مردہ پیدا
ہو تواس کو غسل دینے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسلمان مرد یا
عورت کا بچہ زندہ پیدا ہوا یعنی اکثر حصہ باہر ہونے کے وقت زندہ
تھا پھر مر گیا تو اُس کو غسل و کفن دیں گے اور اس کی نماز پڑھیں
گے، اور اگر ایسا نہیں ہوا بلکہ مردہ پیدا ہوا تواُسے ويسے ہی
نہلا کر ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیں گے، اُس کے ليے
غسل و کفن بطریق مسنون نہیں( یعنی صرف پانی ڈالنا
ہے یہ فرض کفایہ کی طرح غسل مسنون نہیں )اور نماز بھی
اس کی نہیں پڑھی جائے گی ۔(ماخوذ ازبہار شریعت ، جلد1،صفحہ841 ،
مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟