مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2752
تاریخ اجراء: 21ذیقعدۃالحرام1445
ھ/30مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میت کو غسل دینے
کی فضیلت حدیث کی روشنی میں بتا دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میّت کو غسل دینے
کی فضیلت کے متعلق حدیثِ پاک میں ہے :” عن علي،
قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم من غسل ميتا، وكفنه، وحنطه، وحمله، وصلى
عليه، ولم يفش عليه ما رأى، خرج من خطيئته، مثل يوم ولدته أمه “ ترجمہ : حضرت علی کرم اللہ وجہہ بیان کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو کسی میّت کو غسل دے ، کفن پہنائے،
خوشبو لگائے اور اس کو اٹھائے، نماز جنازہ پڑھے اور کوئی عیب وغیرہ
دیکھے ،تو اس کو ظاہر نہ کرے، وہ اپنی خطاؤں سے ایسے پاک صاف ہو
جاتا ہے، جیسے وہ اپنی پیدائش کے دن خطاؤں سے پاک صاف تھا۔( سنن
ابن ماجہ ، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی غسل المیت، صفحہ 216 ، مطبوعہ
لاھور )
ایک اور حدیثِ
پاک میں ہے :” عن علي بن رباح اللخمي عن أبي رافع
قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه و سلم من غسل ميتًا فكتم عليه غفر له أربعين
مرةً، و من كفن ميتًا كساه اللہ من السندس و استبرق الجنة، و من حفر لميت قبرًا
فأجنه فيه أجرى له من الأجر كأجر مسكن أسكنه إلى يوم القيامۃ ، هذا حديث
صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه “ ترجمہ : حضرت علی
بن رباح رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ، حضرت ابو رافع رَضِیَ
اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ
صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جس نے میت کو غسل دیا اور اس کے عیوب
کی پردہ پوشی کی اس کی چالیس بار مغفرت کی
جائے گی، جس نے میت کو کفن پہنایا اللہ تعالیٰ اسے
جنت کے (دوقسم کے ریشم)سندس و استبرق کا لباس پہنائے گا اور جس نے میت
کے لیے قبر کھودی اس کے لیے قیامت تک ایسا ثواب
لکھا جائے گا، جیسے گھر بنا کر اس میں اُسے ٹھہرایا ہو ۔ یہ
حدیث امام مسلم کی شرائط پر صحیح ہے ، لیکن انہوں نے اسے
اپنی کتاب میں بیان نہیں کیا ۔ (المستدرك
علی الصحیحین للحاکم جلد 1 ، صفحہ 505 ، دارالکتب العلمیۃ،بیروت
)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟