مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-344
تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میت کے پیٹ
پر الٹا آئینہ رکھنا لازمی ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت کے پیٹ
پر الٹا یا سیدھا
کسی بھی طرح آئینہ رکھنا ضروری نہیں ہے ہاں
یہ یاد رہے کہ جب میت ہو جائے تو اس کے
پیٹ پر لوہا یا گیلی مٹی یا
اور کوئی بھاری چیز
رکھ دیں کہ پیٹ پھول نہ جائے۔ مگر ضرورت سے زیادہ
وزنی نہ ہو کہ ایسا کرنا باعثِ تکلیف ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟