Mayyat Ke Pet Per Kuch Rakhna Kaisa?

میت کے پیٹ پر کچھ رکھنا کیسا؟

مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-344

تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میت کے پیٹ پر الٹا آئینہ رکھنا لازمی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   میت کے پیٹ پر الٹا یا سیدھا کسی بھی طرح آئینہ رکھنا ضروری نہیں ہے ہاں یہ یاد رہے کہ جب میت ہو جائے تو اس کے پیٹ پر لوہا یا گیلی مٹی یا اور کوئی بھاری چیز رکھ دیں کہ پیٹ پھول نہ جائے۔ مگر ضرورت سے زیادہ وزنی نہ ہو کہ ایسا کرنا باعثِ تکلیف ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم