مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1447
تاریخ اجراء: 21رجب المرجب1445 ھ/02فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص فوت
ہو جائے تو اس نے جو کپڑے پہنے ہوں، ان کو گھر میں رکھ سکتے ہیں یا صدقہ کرنے ہوں گے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وہ کپڑے ترکے میں شمار ہوں گے، تمام ورثاء عاقل بالغ
ہوں تو ان کی اجازت سے کوئی ایک بھی رکھ سکتا ہے،ان کپڑوں کو اس لئے صدقہ کردینا کہ گھر میں
رکھنے کی وجہ سے ہمارے گھر دیگر لوگوں کی بھی موت ہوگی
یا نحوست ہوگی یہ نظریہ درست نہیں، ان کپڑوں کو
ضائع کردینا بھی جائز نہیں ہے، صدقہ کرنا ہے تو بھی تمام
ورثاء سے پوچھ کر کرنا ہوگا جبکہ سب عاقل بالغ ہوں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟