مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-168
تاریخ اجراء: 29شوال المکرم1443 ھ/31مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غسال (میت کو غسل دینے
والا)میت کے بڑھے ہوئے بغل کے بال مونڈ سکتاہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غسال کا میت کی بغل وغیرہ کے
بال مونڈنامکروہ تحریمی ناجائز و گناہ ہےاس لیے غسل دینے
والے پر لازم ہے کہ حکم شریعت پر عمل کرتے ہوئے میت کے بال ہرگزنہ
کاٹے۔
تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:”لا یقص ظفرہ ولا شعرہ“یعنی :میت کے ناخنوں اور
بالوں کو نہیں کاٹا جاسکتا۔(تنویر الابصارمع الدر المختارجلد 3 صفحہ 104مطبوعہ کوئٹہ)
بدائع الصنائع میں ہے:”ولا ینتف ابطه“یعنی میت کی بغل کے بالوں کو نہیں
اکھاڑا جائےگا۔(بدائع الصنائع جلد 1،
صفحہ301،مطبوعہ کراچی)
فتاوی رضویہ میں امام اہل
سنت سیدی اعلی حضرت قدس سرہ العزیزسے سوال ہوا کہ کاٹنا
مرد ےکے بال، بعد مرنے کے جائز ہے یا نہیں؟تو آپ نے جوابا ارشاد فرمایا:”نا جائز
ہے۔ “(فتاوی رضویہ جلد9، صفحہ91، مطبوعہ
رضا فاونڈیشن لاہور)
بہار شریعت میں ہے: ”میت کی کسی جگہ کے بال
مونڈنا ناجائز و مکروہ تحریمی ہے۔“(بہار شریعت جلد 1، صفحہ816، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟