مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-911
تاریخ اجراء: 17ذیقعدۃالحرام1443
ھ/17جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو سوگ کے تین
دن کس دن سے شروع ہوں گے ؟ جب وہ فوت ہوا
اس دن سے یا جب تدفین ہوئی
اس دن سے؟کیونکہ کئی بار تدفین
فوت ہونے کے دوسرے دن ہوتی ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوگ فوت ہونے کے دن سے شروع ہوتا ہے، نہ کہ تدفین
کے دن سے ۔ اعلی حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ
میں فرماتے ہیں:” شریعت نے عورت کو شوہرکی موت پر
چارمہینے دس دن سوگ کاحکم دیاہے اوروں کی موت کے تیسرے دن
تک اجازت دی ہے باقی حرام ہے۔“ (فتاوی رضویہ، ج
24، ص495، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟