مجیب: محمدسعید عطاری مدنی
مصدق: مفتی
فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ
مدینہ ستمبر 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و
مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بیان میں کہ میں گور
کن ہوں ، ہمارے پاس بہت سے لوگ جب قبر بنوانے آتے ہیں تو وہ اپنے پہلے سے
فوت شدہ کسی مرحوم کی قبر کےپاس قبر بنانے کا کہتے ہیں ، اب کبھی
تو وہاں جگہ موجود ہوتی ہے تو ہم بنا دیتے ہیں اور کبھی
وہاں جگہ نہیں ہوتی یا بالکل معمولی سی جگہ ہوتی
ہے کہ جس میں نئی قبر نہیں بن سکتی تو اس صورت میں
وہ کہتے ہیں کہ یہ جو پہلے بنی ہوئی قبر ہے اسے کافی
عرصہ ہوچکا ہے ، میت ختم ہوچکی ہوگی تو آپ اسی میں
نئی قبر بنا دیں اور اگر کچھ جگہ موجود ہو تو کہتے ہیں باقی
جگہ اس قبر سے لے لیں الغرض وہ پرانی قبر کھودنے کا مطالبہ کرتے ہیں
تو کیا ان کے کہنے پر ہم پرانی قبر کھود سکتے ہیں یا نہیں
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی مسلمان کی قبر بلاضرورت شرعی
کھودنا ، ناجائز و گناہ ہے ، اگرچہ قبر پرانی ہو اور میت کی ہڈیاں
گل گئی ہوں بلکہ اس کا سارا جسم خاک ہوچکا ہو ، کیونکہ اس میں میت
کی توہین و تحقیر ہے ، جبکہ مسلمان میت کی توہین
حرام ہے اور محض اقارب کے پڑوس میں دفن کرنا کوئی شرعی ضرورت نہیں
کہ جس کی وجہ سے اس ناجائز کام کے ارتکاب کی اجازت ہوسکے لہٰذا
صورتِ مسئولہ میں ان کا آپ سے یہ مطالبہ کرنا اور آپ کا اس پر عمل
کرنا ، ناجائز و گناہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟