کیا میت کی چارپائی الٹی رکھی ہو تو نماز جنازہ ہو جائے گی؟ |
مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:4993 |
تاریخ اجراء:30ربیع الثانی 1438ھ/29جنوری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بارش سے بچنے کے لئے جلدی میں غلطی سے میت کی چارپائی کو امام صاحب کے سامنے الٹا رکھ دیا، یعنی سر والی جانب پاؤں اور پاؤں والی جانب سر کر دیئے، تو اس حالت میں ادا کی گئی نماز جنازہ درست ہو گی؟ سائل : غلام شبیر ( گلزار قائد، راولپنڈی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جی ہاں! (دیگر شرائط کی موجودگی میں) مذکورہ نمازِ جنازہ ادا ہو گئی، شرائط نمازِ جنازہ میں ایک شرط میت کا امام کے سامنے ہونا ہے، صورتِ مسئولہ میں وہ پائی گئی، فقط اس طریقے کے مطابق رکھنے میں غلطی ہوئی جو لوگوں میں شروع سے چلتا آ رہا ہے، اور یہ نمازِ جنازہ درست ہونے سے مانع نہیں،اور چونکہ ایسا غلطی سے ہوا لہذا کوئی حرج بھی نہیں۔جان بوجھ کر کریں تو خلافِ سنت و مکروہ ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟