مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1020
تاریخ اجراء: 28محرم الحرام1444 ھ/27اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ماہ رمضان میں
فوت ہونے والے کے لئے قبر میں آسانی ہوتی ہے ؟کیا اس پر عذاب نہیں ہوتا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ماہ رمضان میں فوت ہونے والاسوالات قبراورعذاب قبرسے محفوظ رہے
گا،ان شاء اللہ عزوجل۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
تعالی علیہ فرماتے ہیں:” شب جمعہ اور رمضان مبارک میں ہر
روز کے واسطے یہ حکم ہے کہ جو مسلمان ان میں مرے گا سوال نکیرینِ
وعذابِ قبر سے محفوظ رہے گا ۔“ (فتاوی رضویہ،ج 9،ص 661،رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟