Kya Junbi Shakhs Mayyat Ko Ghusl De Sakta Hai ?

کیا جنبی شخص میت کو غسل دے سکتا ہے ؟

مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنبی شخص اگر میت کو غسل دے تو کیا غسل ِمیت ادا ہوجائے گا یا نہیں  ؟ راہنمائی فرمائیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسلِ میت دینے والے شخص کے لئے مناسب ہے کہ وہ پاک ہو ، جنبی نہ ہو کہ جنبی کا میت کو غسل دینا مکروہ ہے ، لیکن اگر جنبی شخص نے میت کو غسل دیا تو غسل ادا ہوجائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم