مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-498
تاریخ اجراء: 22صفررالمظفر1444
ھ /19ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت
کے دریا یا نہر سے ملنے کی وجہ سے زندوں پر سے غسل دینا
ساقط نہیں ہوتالہٰذاایسی
میت کوبھی غسل دینا
زندوں پرواجب ہے،اس میت کوغسل نہ دینے کی صورت میں
وہ گناہ گارہوں گے ، البتہ میت کو
پانی سے نکالتے وقت اگرنکالنے والاغسل کی نیت سے غوطہ دیدے
تو غسل ہوجائے گا۔
صدر الشریعہ،بدر
الطریقہ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ
اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:’’مُردہ اگر پانی میں
گِر گیا يا اس پر مينھ برسا کہ سارے بدن پر پانی بہہ گیا غسل
ہوگیا، مگر زندوں پر جو غسلِ میّت واجب ہے یہ اس وقت بری
الذّمہ ہوں گے کہ نہلائیں۔)‘‘بہارشریعت،جلد1،صفحہ814،مکتبۃ المدینہ،
کراچی(
مزیدایک
اورمقام پرفرماتے ہیں :’’پانی میں مسلمان کا مردہ ملااس کابھی
نہلانافرض ہے، پھراگرنکالنے والے نے غسل کے ارادے سے نکالتے وقت اس کو غوطہ دے دیاغسل
ہوگیاورنہ اب نہلائیں۔‘‘ (بہارشریعت،جلد1، صفحہ 324 ،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟