مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1118
تاریخ اجراء: 07ربیع الثانی1445 ھ/23اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت کے انتقال کے بعد چالیس دن تک کسی
شرعی فقیر وغیرہ کو کھانا کھلانا یاہر جمعرات کو ایصال
ثواب کا اہتمام کرنا اور فاتحہ خوانی کی دیگر تقریبات کا
انعقاد کرنافرض یا واجب تو نہیں ہے، لہذا ان کولازم سمجھنا درست نہیں
،البتہ یہ افعال جائز و مستحسن اور باعثِ اجر ضرور ہیں ،اوران کی
حیثیت ایصالِ ثواب کی ہےیعنی کلمات ِخیر
اور بدنی و مالی عبادات کا ثواب کسی مسلمان کو پہنچانا،اوریہ
کام احادیث اور صحابہ کرام علیہم
الرضوان کے افعال سے ثابت ہیں
۔
نوٹ:فاتحہ کا طریقہ اور ایصال
ثواب کے متعلق مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کے
مطبوعہ رسالہ ”فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ“ کا مطالعہ کرلیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟