مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1771
تاریخ اجراء:29ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/06جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص مرتے ہوئے کلمہ نہ پڑھ سکے ، تو اس کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب کسی مسلمان کا انتقال ہو، تو یہ ضروری نہیں کہ انتقال کے وقت وہ کلمہ پڑھے تبھی ہم اس کا خاتمہ ایمان پر سمجھیں گے ۔ بلکہ اس میں حکم یہ ہے کہ جو شخص زندگی میں مسلمان تھا ، اس کا کوئی قول و فعل خلافِ ایمان نہ ہو ، تو ہم پر فرض ہے کہ ہم اسے مسلمان سمجھیں اگرچہ مرتے وقت اس کا کلمہ پڑھنا ہم نے نہیں سنا ۔
بہار شریعت میں ہے:”جو ظاہراً مسلمان ہو اور اُس سے کوئی قول و فعل خلافِ ایمان نہ ہو، فرض ہے کہ ہم اسے مسلمان ہی مانیں، اگرچہ ہمیں اس کے خاتمہ کا بھی حال معلوم نہیں۔“(بہار شریعت،جلد1،صفحہ 188،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟