مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1146
تاریخ اجراء: 16ربیع الثانی1445 ھ/01نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جسم
پر ٹیٹو بنوانا، ناجائز وگناہ ہے البتہ ایسا مسلمان اگر فوت
ہوگیا تو ا س کی نمازجنازہ پڑھی جائے گی کیونکہ
گناہ گار مسلمان کی بھی نماز جنازہ پڑھنے کا حکم ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس جیسے فعل سے منع فرمایا، چنانچہ بخاری
شریف میں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: ”لعن
اللہ الواشمات والمستوشمات، والمتنمصات، والمتفلجات للحسن، المغیرات خلق
اللہ“یعنی اللہ پاک
کی لعنت ہو گودنے، گودوانے والیوں،بال اکھاڑنے، اور خوبصورتی کے
لئے دانتوں میں کھڑکیاں بنوانے والیوں، اور اللہ کی
تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر۔(صحیح بخاری، کتاب اللباس،
باب المستوشمۃ، جلد 2، صفحہ 880، مطبوعہ کراچی)
بہارِ شریعت میں ہے:” ہر مسلمان کی نماز پڑھی جائے اگرچہ وہ کیسا ہی
گنہگار و مرتکب کبائر ہو۔ “(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 827، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟