Namaz e Janaza Mein Kuch Takbeerain Reh Jayen To Woh Kaise Ada Karin ?

نماز جنازہ میں کچھ تکبیریں رہ جائیں تو وہ کیسے ادا کریں؟

مجیب:مولانانوید چشتی صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:5107

تاریخ اجراء:27جمادی الثانی 1438ھ/27 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز جنازہ میں پہلی تین تکبیریں رہ جائیں، آخری تکبیر میں کوئی آ کر شامل ہو تو اب باقی تکبیریں کس طرح ادا کی جائیں؟

سائل:وسیم احمد(سکھوال، فتح جنگ، اٹک)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     نماز جنازہ میں جس کی پہلی تین تکبیریں رہ گئیں اور آخری تکبیر میں امام کے ساتھ شامل ہوا تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی تکبیریں کہہ لے، اس میں اگر میت کو اٹھا لینے کا اندیشہ نہ ہو تو ہر تکبیر کے ساتھ اس کی دعا (پہلی تکبیر کے بعد ثنا، دوسری کے بعد درود شریف اور تیسری کے بعد میت کے لیے دعا) بھی پڑھ لے، اور اگر یہ اندیشہ ہو کہ دعائیں پڑھے گا تو سلام پھیرنے سے پہلے لوگ میت کو اٹھا لیں گے تو صرف تکبیریں کہہ کر سلام پھیر دے، دعائیں چھوڑ دے، کہ سلام پھیرنے سے پہلے اگر میت کو اٹھا لیا گیا تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم