مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2333
تاریخ اجراء: 21جمادی الثانی1445
ھ/04جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب
افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں
شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس
صورت میں میت پر ایک
بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا
سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت
پر ایک بار نماز جنازہ ادا ہوجانے کے بعد،جنازہ گاہ کے چھوٹا ہونےکے باعث
بقیہ رہ جانے والے افراد
کیلئے ، اُسی میت پر دوبارہ نماز جنازہ کی
ادائیگی ہرگز ہرگز جائز نہیں ،کیونکہ حکمِ
شرعی یہ ہے کہ جب میت کا ولی یا ولی کی اجازت سے کوئی دوسرا شخص میت پر ایک بار نماز
جنازہ پڑھاچکا ہوتو اب میت پر ایک بار نماز جنازہ ہوجانے
کے بعد ، دوسرے لوگوں کو مطلقاً اُس
میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں،نہ اُن کو جو پہلے پڑھ چکے
ہوں اور نہ اُن کو جو باقی رہ گئے ہوں کہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کی
صورت میں یہ ایک ہی میت پر جنازہ کی تکرار
ہوگی اور مذہبِ حنفی میں نماز جنازہ کی تکرارمطلقاً جائز
نہیں، سوائے ایک صورت کے،وہ
یہ کہ اگر کوئی ایسا شخص ولی کی اجازت کے بغیر نماز
جنازہ پڑھادے جسے جنازہ پڑھانے کا حق
حاصل نہ ہو، اور میت کے کسی ولی نے بھی
اُس نماز جنازہ میں شرکت نہ کی ہو تو اس خاص
صورت میں میت کا
ولی دوبارہ نماز جنازہ ادا کرسکتاہے کیونکہ یہ اُس کا حق
ہے ، اور
اس دوسری بار کی نماز میں فقط
وہی افراد شریک ہوں
گے جو
پہلی نماز میں
شریک نہ تھے۔
واضح
رہے نماز جنازہ کی ادائیگی ،جنازہ گاہ ہی میں ہونا کوئی ضروری نہیں،بلکہ مسجد کے علاوہ
کسی عمارت یا میدان
میں جو جنازہ گاہ کے طور پر
مخصوص نہ ہو،وہاں بھی نماز جنازہ
ادا کی جاسکتی ہے،لہذا اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہو کہ جنازے میں آئے
سب افراد ایک ساتھ شریک نہ
ہوسکتے ہوں ،تو وہاں مدرسہ کی عمارت
یا قریب کسی میدان
میں نماز جنازہ قائم
کرلی جائے تاکہ
یکبارگی سب افراد نماز جنازہ میں شریک
ہوسکیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟