Ghaibana Namaz e Janaza Parhne Ka Hukum?

غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟

مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Pin:4825

تاریخ اجراء:  08محرم الحرام  1438 ھ/10اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟

           سائل:زبیر احمد ( راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    مذہب حنفی میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ، کیونکہ نماز جنازہ درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط میت کا نمازی کے سامنے ہونا ہے، اور غائبانہ نماز جنازہ میں یہ شرط مفقود ہوتی ہے، لہذا یہ جائز نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم