مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1570
تاریخ اجراء:09رمضان المبارک1445 ھ/20مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو شخص گانے سنتا ہو یا
ٹی وی دیکھتا ہو، کیا اس کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں
؟اور اس کے لئےدعائے مغفرت کرسکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
گانے سننا، ٹی وی وغیرہ
پر فلمیں ڈرامے اور بے حیائی بھرے پروگرام دیکھنا بے شک
ناجائز و گناہ ہے اور احادیث کریمہ میں اس کے متعلق سخت
وعیدیں واردہیں، تاہم
ان سے مسلمان،کافرنہیں ہوجاتا،مسلمان ہی رہتاہے اور نمازِجنازہ ہرمسلمان
کی پڑھنے کاحکم ہے، نیز
ایسے شخص کے لئے دعائے مغفرت بھی کرسکتے ہیں ۔ لہٰذا مذکورہ شخص کی نمازِجنازہ
پڑھنا نہ صرف جائز ، بلکہ فرضِ کفایہ ہے نیز اس کے لئے دعائے مغفرت بھی کرنی
چاہیئے۔
بہارِ شریعت میں ہے:”ہر مسلمان کی نمازِ
جنازہ پڑھی جائے اگرچہ وہ کیسا ہی گنہگار و مرتکبِ کبائر ہو۔“(بھارِ شریعت، جلد1، صفحہ 827،
مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟