مجیب: مولانا محمد فراز عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-626
تاریخ اجراء: 06شعبان المعظم 1443ھ/10مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فنائے مسجد میں نماز جنازہ
پڑھنا کیسا ہے ،میت مسجد کے اندر ہو یا باہر؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسجد میں نماز جنازہ مطلقاً مکروہ تحریمی ہے
،چاہے جنازہ مسجد کے اندر ہو اور نمازی باہر یا نمازی کل یابعض مسجد کے اندر ہوں اور جنازہ باہر۔(مگریہ کہ کوئی
عذرشرعی والی صورت ہومثلاشدیدبارش ہورہی ہے اورکوئی
سائبان والی جگہ نہیں سوائے مسجدکے وغیرہ وغیرہ )ہاں اگر
نمازی اور جنازہ دونوں فنائے مسجد(یعنی حدود مسجد میں وہ
جگہ جو نماز پڑھنے کے لئے تو وقف نہیں کی گئی مگر اصل مسجد یعنی
نماز پڑھنے کے لئے وقف جگہ سے بلا حائل متصل ہے اور ضروریات و مصالح مسجد کے
لئے وقف ہے)میں ہوں تواس طرح نماز
جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟