Beri Ke Patton Se Mayyat Ko Ghusl Dene Ke Fawaid

بیری کے پتوں سے میت کوغسل دینے کے فوائد

مجیب: محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1396

تاریخ اجراء:       22رجب المرجب1444 ھ/14فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جوجوب کے پتے کسی میت کو غسل دینے کے لیے کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟فوائد کیا ہیں؟کیا کیڑے جسم سے دور رہتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جوجوب یعنی   بیری کے  پتے  سے غسل کرنے کے   فوائد   کے متعلق  مراۃ  میں ہے:" بیری کے پتے پانی میں جوش دے لوکیونکہ بیری سے میل خوب کٹتا ہے،جوئیں وغیرہ صاف ہوتی ہیں اور اس سے میت کا بدن جلد بگڑتا نہیں۔تین بار غسل دینا سنت ہے،سات بار تک جائز اور بلاوجہ اس سے زیادہ مکروہ۔بیری کا استعمال پہلی بار میں سنت ہے،باقی میں جائز۔"( مراۃالمناجیح،جلد02،ص454،قادری پبلشرز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم