مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3347
تاریخ اجراء:07جمادی الاخریٰ1446ھ/10دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر بالغ و نابالغ کی نماز جنازہ ایک ساتھ ہی پڑھی جائے تو اس میں کون سی دعا پڑھی جائے گی،آیا دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی یا صرف بالغ کی؟ رہنمائی فرمائیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب بالغ اور نابالغ کا جنازہ ایک ساتھ پڑھا جائے تو درودِ پاک پڑھنے کے بعد تیسری تکبیر کہہ کر پہلے بالغوں والی دعا پڑھی جائے، پھر نابالغوں والی دعا پڑھی جائے۔یاد رہے کہ اگر دقت ودشواری نہ ہو تو بہتر یہ ہےکہ ہرمیت پر الگ سے جنازہ پڑھا جائے۔
امام اہل سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سےفتاویٰ رضویہ میں سوال ہواکہ:
"کتنے میت تک کا جنازہ اکٹھا ہو سکتا ہے اور نابالغ لڑکی یا لڑکے کا جنازہ بالغ کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں؟اگر ہو سکتا ہے تو دعا پہلے بالغ کی پڑھی جائے یا نابالغ کی؟یا محض بالغ کی دعا نابالغ کے لئے کافی ہو سکتی ہے؟"
اس پر جواباً آپ علیہ الرحمۃ نے فرمایا:”سو دوسو جتنے جنازے جمع ہوں سب پر ایک ساتھ ایک نماز ہوسکتی ہے۔ بالغوں کےساتھ نابالغوں کی نماز بھی ہوسکتی ہے۔ دونوں دعائیں(یعنی بالغ اور نابالغ والی) پڑھی جائیں،پہلے بالغوں کی پھر نابالغوں کی۔اور بہر حال اگر دقّت نہ ہو تو ہر جنازے پر جدا نماز بہتر ہے۔“(فتاویٰ رضویہ،ج 24، ص 198 ،199، 200، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟