مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1026
تاریخ اجراء: 02صفرالمظفر1444 ھ/30اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت کے کفن میں کتنا کپڑا لگتا ہے اور اس کے کفن میں
کتنے کپڑے ہوتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کفن کے تین درجے ہیں :
(الف)کفن ضرورت:اوروہ یہ کہ جوبھی میسرآئے اورکم ازکم
اتناتوہوکہ سارابدن ڈھک جائے ۔
(ب)کفن کفایت: عورت کے ليے تين ہیں: (۱) لفافہ (۲) اِزار (۳) اوڑھنی یا (۱) لفافہ (۲) قمیص (۳) اوڑھنی۔
نوٹ: بلاضرورت کفن کفایت سے کم کرنا ناجائز و مکروہ ہے۔
(ج)کفن سنت: عورت کے لیے
کفن میں سنت پانچ کپڑے ہیں:
(۱)
لفافہ (۲) اِزار (۳) قمیص
(۴)
اوڑھنی (۵) سینہ بند۔ ان کی مقدارکے حوالے سے تفصیل درج
ذیل ہے:
لفافہ :یعنی چادر کی مقدار یہ ہے کہ میّت
کے قد سے اس قدر زیادہ ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں۔
اِزار: یعنی تہہ بند چوٹی سے قدم تک یعنی
لفافہ سے اتنی چھوٹی جو بندش کے ليے زیادہ تھا۔
قمیص: جس کو کفنی کہتے ہیں،گردن سے گھٹنوں کے نیچے
تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہوں اور جاہلوں میں جو
رواج ہے کہ پیچھے کم رکھتے ہیں یہ غلطی ہے، چاک اور آستینيں
اس میں نہ ہوں۔
نوٹ:مرد اور عورت کی کفنی میں فرق ہے، مرد کی
کفنی مونڈھے پرچیریں اور عورت کے ليے سینہ کی طرف،
اوڑھنی تین ہاتھ کی ہونی چاہيے یعنی ڈیڑھ
گز۔
سینہ بند: پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہے کہ ران تک ہو۔(ملخص ازبہارشریعت،ج01، حصہ04، ص817 ،818، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟