مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1668
تاریخ اجراء:20شوال المکرم1445 ھ/29اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک شخص کمانے کی
غرض سے گھر سے نکلا اور راستے میں ایکسیڈنٹ ہوگیا اور سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ
انتقال کر گیا، کیا اس کی قبر کی تختی پر شہید
لکھوا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روڈ ایکسیڈنٹ سے مرنے والا حکمی
شہید ہے،شہیدِ حکمی کو شہادت کا ثواب تو
ملتا ہے مگر اس کا وہ مرتبہ نہیں جو شہید فقہی کا ہے، اسی
طرح ان کےاحکام و مرتبے میں فرق ہے اور شہید حکمی پر شہید
کے فقہی احکام جاری
نہیں ہوتے،مثلاً شہید فقہی کو غسل نہیں دیا جاتا بلکہ خون سمیت
دفن کیاجاتا ہے جبکہ شہیدِ حکمی کو غسل دیا جاتا ہے،لہٰذا
پوچھی گئی صورت میں شہید حکمی کی قبر پر شہید
نہیں لکھوا سکتے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟