نمازِ جنازہ میں دیکھ کر دعائیں پڑھنا |
مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ صفرالمظفر1441ھ |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کو جنازے کی دعائیں یاد نہ ہوں اور وہ نمازِ جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی دعائیں دیکھ کر پڑھے تو کیا اس طرح اس کی نماز ہوجائے گی؟ سائل:حفیظ اقبال(جوہرٹاؤن،لاہور) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جس شخص کو جنازے کی دعائیں یاد نہ ہوں، وہ اگر نمازِ جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی دعائیں دیکھ کر پڑھے گا تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی کیونکہ یہ نماز کے باہر سے سیکھنا ہے اور نماز کے باہر سے سیکھنا جس طرح عام نماز کو فاسد کردیتا ہے اسی طرح نمازِ جنازہ کو بھی فاسد کردیتا ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟