خودکشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ کا حکم |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ مارچ 2018 |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خودکشی (Suicide)کرنے والے کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
خود کشی کرنا سخت نا جائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ خود کشی کرنے والے کے بارےمیں قرآنِ پاک اور احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں مگر جبکہ وہ مسلمان ہے تو اس کی نمازِ جنازہ ضرور فرضِ کِفایہ ہے جس جس تک اطلاع پہنچی ان میں سے اگر کوئی بھی نہ پڑھے گا تو سب گنہگار ہوں گے ہاں اگر علما و مشائخ، مُقْتَدا پیشوا حضرات زَجْرو تنبیہ کے لئے نہ پڑھیں دوسرے پڑھ لیں تو اس میں حرج نہیں بلکہ یہی مناسب ہے یونہی خودکشی کرنے والے مسلمان کے لئے دعائے مغفرت کرنا اسے ایصالِ ثواب کرنا سب جائز ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟