Nusrat-e-Ilahi Aur Dushmano Ke Shar Se Nijat Ki Dua

نصرتِ الہٰی اور دشمنوں کے شر سے نجات کی دعا

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

رَبِّ اَعِنِّیْ وَلَا تُعِنْ عَلَیَّ، وَانْصُرْنِیْ وَلَا تَنْصُرْ عَلَیَّ، وَامْكُرْ لِیْ وَلَا تَمْكُرْ عَلَیَّ، وَاهْدِنِیْ وَيَسِّرِ الهُدٰى لِیْ، وَانْصُرْنِیْ عَلٰى مَنْ بَغٰى عَلَیَّ، رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَكَ شَكَّارًا، لَكَ ذَكَّارًا، لَكَ رَهَّابًا، لَكَ مِطْوَاعًا، لَكَ مُخْبِتًا، اِلَيْكَ اَوَّاهًا مُنِيبًا، رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِیْ، وَاغْسِلْ حَوْبَتِیْ، وَأَجِبْ دَعْوَتِیْ، وَثَبِّتْ حُجَّتِیْ، وَسَدِّدْ لِسَانِیْ، وَاهْدِ قَلْبِیْ، وَاسْلُلْ سَخِيمَةَ صَدْرِیْ

ترجمہ:

اے  میرے رب! میری مدد فرما، میرے خلاف کسی کی مدد نہ فرما، اور میری تائید ونصرت فرما، میرے خلاف کسی کی تائید ونصرت نہ فرما،  اور اپنی خفیہ تدبیر میرے لئے فرما دے اور میرے خلاف  نہ فرما،  اور مجھے  ہدایت عطا فرما اور ہدایت کو میرے لیے آسان فرما دے ، اور جو کوئی  میرے خلاف سرکشی کرے اس کے مقابلے میں میری مدد فرما ۔اے میرے رب مجھے اپنا بہت زیادہ شکر  کرنے والا، بہت زیادہ ذکر کرنے والا،تجھ سے بہت ڈرنے والا، اپنی بہت زیادہ اطاعت کرنے والا، اپنے سامنے  عاجزی کرنے والا ،  نیازمندی سے جھکنے والا اور تیری ہی طرف متوجہ ہونے والا بنادے ۔ اے رب! میری توبہ قبول فرما اور  میرے گناہ دھو دے  ، اور میری دعا قبول فرما، اور میری دلیل کو ثابت کر دے ، اور میری زبان کو درست بات کہنے والی بنا دے ، میرے دل کو ہدایت عطا فرما  اور میرے سینہ سےکھوٹ نکال دے۔(سننِ ترمذی، جلد5، صفحہ554،مطبوعہ مصر)