Jan O Iman Ki Hifazat Aur Dushmanon Se Nijat Ki Dua

اپنی جان اور ایمان کی حفاظت  ، نیز دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے نجات کی دعا

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ بِالْاِسْلَامِ قَائِمًا، وَاحْفَظْنِیْ بِالْاِسْلَامِ قَاعِدًا، وَاحْفَظْنِیْ بِالْاِسْلَامِ رَاقِدًا، وَلَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوًّا حَاسِدًا، وَ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْاَلُكَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ خَزَائِنُه ٗ بِيَدِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ خَزَائِنُه ٗ بِيَدِكَ

ترجمہ:

اے اللہ! کھڑے ہونے کی حالت میں اسلام کے ساتھ  میری حفاظت فرما، اور بیٹھنےکی حالت میں اسلام کے ساتھ  میری حفاظت فرما اور سونے کی حالت میں اسلام کے ساتھ  میری حفاظت فرما۔ (میری تکلیف سے) میرے دشمنوں حاسدوں کو خوش نہ فرما۔ اے اللہ!  میں تجھ سے ہر اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں ، ہر اس شر سے جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں۔(المستدرک،جلد1،  صفحہ706، مطبوعہ دار الكتب العلميه، بيروت)