دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
اے اللہ! ہم تجھ سے وہ بھلائی مانگتے ہیں جو تجھ سے تیرے نبی محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مانگی اور ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اُس شر سے ، جس سے تیرے نبی محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پناہ مانگی ہے۔ تُو ہی ہے جس سے مدد مانگی جائے اور تیرے ہی اختیار میں ہے (خیر و شرکا) پہنچانا، گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کی توفیق کے۔(سننِ ترمذی، جلد5، صفحہ537،مطبوعہ مصر)