Syeda Fatima (رضی اللہ تعالیٰ عنھا) Ki Niyaz Kon Kha Sakta Hai ?

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی نیاز کون کھا سکتا ہے ؟

مجیب: ابومحمد محمد فراز عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-119

تاریخ اجراء: 06رجب المرجب  1443 ھ/ 08فروری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  حضرت سیدہ بی بی فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی نیاز مرد حضرات کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نیاز ،ایصال ثواب کرنے کا نام ہے اوربزرگان دین کی نیاز کو ہرشخص کھا سکتا ہے،اس لئے سیدتنا فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے نام کی نیاز کو بھی مرد و عورت میں سے ہرایک کھا سکتا ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم