Ramzan ul Mubarak Me Din Ke Waqt Khane Par Fatiha Dilwana Kaisa Hai ?

رمضان المبارک میں دن کے وقت کھانے پرفاتحہ دلوانا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1012

تاریخ اجراء:       26محرم الحرام1444 ھ/25اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بعض لوگ رمضان المبارک میں دن کے وقت کھانے پر فاتحہ دلوانے سے  منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغرب کے بعد فاتحہ دلوانی چاہیے ، عرض یہ ہے کہ  رمضان  شریف میں روزے کی  حالت میں کھانے پر فاتحہ دلوانا  کیساہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جس طرح عمومی دنوں میں اور رمضان شریف میں مغرب کے بعد کھانے پر فاتحہ خوانی دلوائی جا سکتی ہے، اسی طرح حالتِ روزہ میں اگر نیاز وغیرہ کا اہتمام ہو ،  تو اس پر بھی فاتحہ دلوا سکتے ہیں، شرعی طور پر اس میں کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے۔

   اوراگریہ شبہ ہوکہ فاتحہ کے بعدکھاناکھایاجاتاہے اوررمضان میں دن میں نہیں کھایاجاسکےگا،تواس کاجواب یہ ہے کہ فاتحہ کے فورابعدکھاناکھانایاکھلاناکوئی ضروری نہیں ،ہاں تقسیم کرسکتے ہیں اورتقسیم روزے  کی حالت میں بھی کیا جاسکتاہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم