Peer Sharif Ka Roza Rakhne Se Mutaliq Hadees

پیرشریف کا روزہ رکھنے کے متعلق حدیث

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1485

تاریخ اجراء: 18شعبان المعظم1444 ھ/11مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیر کو پیدا ہوئے اور اس دن کا روزہ رکھتے تھے، یہ حدیث حوالہ کے ساتھ چاہیئے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صحیح مسلم میں ہے”سئل عن صوم يوم الاثنين؟ قال: «ذاك يوم ولدت فيه، ويوم بعثت أو أنزل علي فيه“ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیر کے دن کا روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی روز میری ولادت ہوئی اور اسی روز میری بعثت ہوئی اور اسی روز میرے اوپر قرآن نازل کیا گیا۔(صحیح مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلثۃ ایام من کل شھر، جلد 2، صفحہ 819، حدیث نمبر 1162، مطبوعہ بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم