مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1485
تاریخ اجراء: 18شعبان المعظم1444 ھ/11مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پیر کو پیدا ہوئے اور اس دن کا روزہ
رکھتے تھے، یہ حدیث حوالہ کے ساتھ چاہیئے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صحیح مسلم میں
ہے”سئل عن صوم يوم الاثنين؟ قال: «ذاك يوم ولدت فيه، ويوم بعثت أو
أنزل علي فيه“ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
پیر کے دن کا روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی روز میری
ولادت ہوئی اور اسی روز میری بعثت ہوئی اور اسی
روز میرے اوپر قرآن نازل کیا گیا۔(صحیح
مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلثۃ ایام من کل
شھر، جلد 2، صفحہ 819، حدیث نمبر 1162، مطبوعہ بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟