Niyaz Wale Mitti Ke Koondon Ko Dobara Istemal Karna

نیاز والے مٹی کے کونڈوں کو دوبارہ استعمال کرنا

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1482

تاریخ اجراء: 18شعبان المعظم1444 ھ/11مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا کونڈو ں کی نیاز  اور  فاتحہ کے بعد مٹی کے کونڈوں  کو سمندر میں ٹھنڈا کر نا ضروری ہے یا گھر میں رکھ سکتے ہیں ؟ اور کیا اگلے سال رجب کی نیاز میں انہیں کونڈوں کا استعمال کر سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مٹی کے کونڈے جو قابل استعمال ہوں  ، ان کو سمندروغیرہ میں پھینکنے کی ہرگز اجازت نہیں کہ یہ  بلاوجہ شرعی مال کو ضائع کرنا ہے ،اوربلاوجہ شرعی مال ضائع کرنا،ناجائزوگناہ ہے ۔ان کونڈوں کوگھرمیں رکھ سکتے ہیں ،استعمال میں لاسکتے ہیں اورآئندہ سال رجب وغیرہ کی نیازمیں انہیں کونڈوں کودوبارہ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم