مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1483
تاریخ اجراء: 18شعبان المعظم1444 ھ/11مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
معراج النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کامہینہ اور ڈیٹ کیا تھا؟ میں نے ایک ویڈیو میں سنا ہے کہ معراج النبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مہینہ اور ڈیٹ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ کیا یہ درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
معراج النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تاریخ اور مہینے کے متعلق علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”معراج کی تاریخ ، دن اور مہینہ میں بہت زیادہ اختلافات ہیں۔ لیکن اتنی بات پر بلا اختلاف ،سب کااتفاق ہے کہ معراج نزول وحی کے بعداور ہجرت سے پہلے کا واقعہ ہے جو مکہ معظمہ میں پیش آیا اور ابن قتیبہ دینوری(المتوفی ۲۶۷ھ)اور ابن عبدالبر(المتوفی ۴۶۳ھ)اور امام رافعی وامام نووی نے تحریر فرمایا کہ واقعہ معراج رجب کے مہینے میں ہوا۔ اور محدث عبدالغنی مقدسی نے رجب کی ستائیسویں بھی متعین کر دی ہے اور علامہ زرقانی نے تحریر فرمایا ہے کہ لوگوں کا اسی پر عمل ہے اور بعض مؤرخین کی رائے ہے کہ یہی سب سے زیادہ قوی روایت ہے۔“(سیرت مصطفی، جلد،728،729، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟