مجیب: ابو الحسن جمیل
احمد غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-876
تاریخ اجراء: 28 رمضان المبارک 1444 ھ /27مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی مزار پر دیگ چڑھانے کی منت، یا کسی
ولی کے ایصالِ ثواب کے لئے نیاز کی منت ماننے سے یہ
کام شرعاً لازم نہیں ہوجاتے کیونکہ منتِ شرعی کے لئے ایک شرط یہ
ہے کہ اس کی جنس سے کوئی واجب موجود ہو، اور اس فعل کی جنس میں سے کوئی واجب
موجود نہیں ہے، مگر یہ کام منع بھی نہیں ہیں اگر
کوئی حسنِ نیت سے کرتا ہے تو ثواب کا مستحق ہوگا۔ البتہ اگر کوئی
شرعی فقراء پر صدقہ کرنے کی منت مانے تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے
کہ اس کی جنس سے متعدد واجبات (زکوٰۃ ، صدقۂ فطر، کفارات
وغیرہ )موجود ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟