مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1381
تاریخ اجراء: 06رجب المرجب1445 ھ/18جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
وجد کی اسلام میں
کیا حیثیت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
امام اہلسنت، سیدی اعلیٰ حضرت ،
الشاہ امام احمدرضا خان نوری رحمۃ اللہ علیہ وجد سے متعلق فرماتے ہیں : ’’وجد کہ
حقیقۃً دل بے اختیار ہوجائے اس پر تو مطالبہ کے کوئی
معنی نہیں، دوسرے تواجد یعنی باختیارِخودوجد
کی سی حالت بنانا، یہ اگرلوگوں کے دکھاوے کوہوتوحرام ہے اور
ریا اور شرک خفی ہے، اور اگرلوگوں کی طرف نظراصلاً نہ ہوبلکہ
اہل اﷲ سے تشبہ اور بہ تکلف ان کی حالت بنانا کہ امام حجۃ
الاسلام وغیرہ اکابر نے فرمایا ہے کہ اچھی نیت سے حالت
بناتے بناتے حقیقت مل جاتی ہے اور تکلیف دفع ہوکر تواجد سے وجد
ہوجاتاہے تو یہ ضرور محمودہے مگراس کے لئے خلوت مناسب ہے مجمع میں
ہونا اور ریاسے بچنابہت دشوارہے، پھربھی دیکھنے والوں کو
بدگمانی حرام ہے۔‘‘(فتاویٰ
رضویہ،جلد23، صفحہ 183 ، رضا فاؤنڈیشن،
لاہور )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟