مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1635
تاریخ اجراء:16ذوالقعدۃالحرام1445 ھ/25مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایصالِ ثواب کی
غرض سے کسی نے قرآن پاک کا ثواب
مانگا ، جس سے مانگا اس نے تین بار
سورۂ اخلاص پڑھ کر ایک قرآن کا ثواب مِلک کردیا، اس کا کیا
حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یقیناً حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و
سلم نے سورۂ اخلاص کو تہائی قرآنِ پاک کے برابر قرار دیا
ہے یعنی تین دفعہ
سورۂ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآنِ پاک کا ثواب حاصل ہوتا ہے لیکن عرفِ عام میں مکمل
قرآن کریم کے ختم کو ہی ختمِ قرآن کہا جاتا ہے اور
ختم پڑھوانے میں بھی
یہی مقصود ہوتا ہے ،لہٰذا ایصال ثواب مانگنے والے کو
تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر یہ کہنا کہ ایک قرآن پاک کا
ثواب آپ کو ایصال کیا ہے یہ دھوکہ ہے جو کہ جائز
نہیں ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟