مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2148
تاریخ اجراء: 18ربیع الثانی1445 ھ/03نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہاتھ یا پاؤں پر دم شدہ ڈوریاں باندھنا
بالکل جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔”معرفۃ الصحابۃ
للاصبہانی“ میں ہے: "عن ابن ثعلبة، أنه أتى النبي صلى اللہ عليه وسلم،
فقال: يا رسول اللہ ، ادع اللہ لي بالشهادة، فقال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم:
«ائتني بشعرات» قال: فأتاه، فقال النبي صلى اللہ عليه وسلم: «اكشف عن عضدك» قال:
فربطه في عضده، ثم نفث فيه، فقال: «اللهم حرم دم ابن ثعلبة على المشركين المنافقين»"ترجمہ: حضرت ابن
ثعلبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے حضور صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! اللہ عزوجل سے میرے لئے شہادت کی
دعا کیجئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
میرے پاس چند بال لاؤ۔ وہ بال لائے گئے تو نبی کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابن ثعلبہ رضی اللہ تعالی عنہ کو
فرمایا اپنی کلائی کھولو۔ آپ نے ان کی کلائی
پر یہ بال باندھ دیئے۔ پھر اس میں پھونک ماری، پھر
فرمایا اے اللہ عز و جل ! ابن ثعلبہ کا خون مشرکین ، منافقین پر
حرام فرما دے۔ (معرفۃ الصحابۃ، جلد
06، صفحہ 3056، مطبوعۃ: دار الوطن)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مزارات اولیاء پر چادرچڑھانے کا حکم
کیا پہلے پیرکے انتقال کےبعد مرید دوسرے پیر سے مرید ہوسکتا ہے؟
غیر نبی کے ساتھ ”علیہ السلام“لکھنے کاحکم؟
اللہ تعالی کو سلام بھجوانا کیسا ہے؟
بزرگوں کےنام پرجانور کھلے چھوڑنا کیسا ہے؟
میت ،چہلم اور نیاز کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووسیلہ بنانا کیسا؟
اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟