Inteqal Karne Wale Ki Taraf Se Umrah Karna

فوت شدہ کے  لیے عمرہ کرنا

مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-995

تاریخ اجراء:       20محرم الحرام1444 ھ/20اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فوت شدہ کے نام پر عمرہ کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کسی بھی نیک کام مثلاحج ،عمرہ،طواف،نوافل ،صد قہ وغیرہ کا ثواب دوسرے مسلمانوں کودے سکتے ہیں، خواہ وہ حیات ہوں یا وفات پاچکے ہوں۔اوراس کے لیے چاہیں توعمل کرنے کے بعداس کاثواب ایصال کردیں اورچاہیں توعمل شروع کرنے سے پہلے ہی یہ نیت کرلیں کہ یہ فلاں کے لیے کررہاہوں لہذااس تفصیل کے مطابق عمرہ کر کے اس کا ثواب کسی زندہ یا مرنے والے کو ایصال ثواب کرنا بھی جائز ہےاورعمرہ سے پہلے یہ نیت کرلینابھی جائزہے کہ یہ عمرہ فلاں کے لیے ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم