Fatiha Aur Niyaz Ka Khana Kon Kha Sakta Hai ?

فاتحہ و نیاز کا کھانا کون کھاسکتا ہے؟

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2523

تاریخ اجراء: 22شعبان المعظم1445 ھ/04مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فاتحہ و نیاز کا کھانا ہم خود گھر میں ہی کھا سکتے ہیں یا نہیں؟یا کسی فقیر کو ہی دینا لازمی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فاتحہ و نیاز کا کھاناخود گھر میں بھی کھاسکتے ہیں، فقراء و اغنیاء تمام افرادکو کھلا سکتے ہیں ۔

   فتاوی رضویہ میں ہے:”    تیسرے وہ طعام کہ نذور ارواح طیبہ حضرات انبیاء و اولیاء علیہم الصلوٰۃ و الثناء کیا جاتا ہے اور فقراء و اغنیاء سب کو بطور تبرک دیا جاتا ہے، یہ سب کو بلا تکلف رواہےاور وہ ضرور باعث برکت ہے، برکت والوں کی طرف جو چیز نسبت کی جاتی ہے، اس میں برکت آ جاتی ہے ۔‘‘(فتاوی رضویہ، جلد9، ص 614،رضا فاونڈیشن، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم