Chalte Phirte Wazifa Parh Kar Isal e Sawab Karna

چلتے پھرتے وظائف پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1332

تاریخ اجراء: 20جمادی الثانی1445 ھ/03جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   01)کیا ایصال ثواب کے لیے گھر میں باقاعدہ بیٹھ کرفاتحہ پڑھنی ہوگی یا چلتے پھرتے وظائف کر کے ایصال ثواب  کر سکتے ہیں؟

   02)کیا چھوٹے بچے کے انتقال کے بعد ماں باپ کو عصر تا مغرب کچھ کھانا پینا نہیں  چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   (1)ایصا ل ثواب کے لیے باقاعدہ گھر میں بیٹھ کر فاتحہ پڑھنا ضروری نہیں جو بھی نیکی کی جائے چاہے چھوٹی یا بڑی، سب کا ایصال ثواب ایسے بغیر فاتحہ کیے ہو جاتا ہےچنانچہ اگر آپ چلتے پھرتے ایصال ثواب کرنے کی نیت سےذکر و اذکار پڑھیں گے تو  ایصال ثواب ہو جائے گا۔

   (2)چھوٹے بچے کے انتقال کے بعد ماں باپ پر عصر و مغرب کے درمیان یا اس کے علاوہ کسی ٹائم بھی کھانے پینے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے یہ عوام میں غلط مشہور ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم